جموں //ریاست میںپنچایتی انتخابات کے نویں اور آخری مرحلے میں 452 پولنگ مراکز پر ووٹنگ ہو گی ۔ سی ای او شالین کابرا کے مطابق55سرپنچ اور 138 پنچ حلقوں کیلئے430 اُمیدوار میدان میں ہیں جبکہ68 سرپنچوں اور433 پنچوں کو پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نویں مرحلے کے دوران 68745 ووٹر سرپنچ حلقوں اور 20688 ووٹر پنچ حلقوں کیلئے ووٹ ڈالیں گے ۔ اُدھرمشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے عوام سے یہ اپیل پھر دہرائی ہے کہ وہ پنچایتی انتخابات کے نویں مرحلے کے موقعہ پر 11 دسمبر بروزمنگل کو نتنوسہ، درگمولہ، ماگام، بنہ کوٹ، تجر شریف، ہردہبورا،ٹنگمرگ، واکورہ چاڈورہ، پکھرپورہ، کاکہ پورہ، اونتی پورہ، زینہ پورہ،کولگام ، پہلگام میں مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کرکے اس مشق سے عملاً دور رہ کر اسے کلی طور پر مسترد کریں۔