عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گزشتہ 11 برسوں کے دوران عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے شاندار سفر کو اجاگر کرتے ہوئے 18 جون 2025 کو فیملی پنشنرز اور سپر سینئر پنشنرز کی شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی مہم 2.0 کے لیے رہنما خطوط جاری کیے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے محکمے کی پہل کو سراہا اور شکایات کے بروقت اور معیاری ازالے کی اہمیت پر زور دیا۔پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کا محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو) مرکزی حکومت کے فیملی پنشن یافتگان اور سپر سینئر پنشن یافتگان کی شکایات کے بروقت اور معیاری ازالے کے لئے یکم سے31 جولائی 2025 کی مدت کے دوران ایک ماہ طویل خصوصی مہم 2.0 کا انعقاد کرے گا۔ڈی او پی پی ڈبلیو مہم کے نفاذ میں ہم آہنگی پیدا کرے گا۔ پی آئی بی کے بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے کامیابی کی کہانیوں/بہترین طریقوں کو بڑے پیمانے پر ظاہر کرنے کی درخواست کے ساتھ مہم کے تحت ازالے کے لیے کل 2210 پنشن شکایات پر غور کیاگیا ہے اور 51 وزارتوں/محکموں/تنظیموں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔11 جون 2025 کو سکریٹری (پنشن) کی صدارت میں پنشن یافتگان کی شکایات سے متعلق نوڈل افسران کے ساتھ ایک ابتدائی میٹنگ ہوئی۔ڈی او پی پی ڈبلیو روزانہ کی بنیاد پر شکایات کی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ مہم نے پہلے ہی رفتار پکڑ لی ہے جو اس حقیقت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب تک 25 فیصد سے زیادہ شناخت شدہ معاملات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔