ترال/سید اعجاز/ پنز گام اونتی پورہ میں ایک ریلوے پولیس اہلکار ٹرین کی ٹکر سے لقمہ اجل بن گیا۔ پولیس نے جاں بحق اہلکار کی شناخت48سالہ ہیڈ کانسٹیبل محمد حسین ڈارساکن پنجرن پلوامہ کے طور کی ہے ۔پولیس نے بتایا یہ حادثہ پنز گام اور اونتی پورہ کے درمیان ریل پٹری کے نزدیک پیش آیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹرین بڈگام سے ساڑھے چار بجے بانہال کے لئے نکلی تھی ۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔