راجوری //ضلع ہیڈ کوارٹر راجوری کے پنجہ چوک میں قائم کر دہ ڈاک گھر میں سٹاف کی قلت کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی سہولیا ت نہ ہو نے کی وجہ سے عوام کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ڈاک خانہ میں بنیادی سہولیات اور سٹاف نہ ہو نے کی وجہ سے کام کاج متاثر ہو چکا ہے جبکہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مذکورہ ڈاک خانہ کی حالت بہتر بنانے میں اپنا رول ادا کرئے ۔اس ڈاک خانہ میں صرف ایک ہی سب پوسٹ ماسٹر تعینات کیا گیا ہے جو کہ خالی پڑی تمام آسامیوں کیلئے خدمات پیش کر رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈاک خانہ میں ایک جنر یٹر خراب حالت میں پرا ہو ہے تاہم انتظامیہ بنیادی سہولیات کی فراہم کیلئے اقدامات اٹھا نے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔یہان یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ڈاک خانہ کے زیر تحت 20دیگر شاخیں بھی کام کر رہی ہیں جن کیلئے ڈاک سے متعلقہ پورا کام ودیگر لورزامات روزانہ کی بنیادوں پر پوری کی جاتی ہیں جبکہ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اپنے کاموں کی خاطر مذکورہ ڈاک خانہ آتے ہیں ۔اس سلسلہ میں انوش کما ر نامی ایک شخص نے بتایا کہ مذکورہ ڈاک خانہ میں انہوں نے ہمیشہ ایک ہی ملازم اور کچھ ڈاکیوں کو دیکھا ہے ۔روی کمار نامی ایک شخص نے بتایا کہ مذکورہ ڈاک خانہ جواہر نگر کے علا قہ میں قائم کیا گیا ہے تاہم سٹاف کی قلت کی وجہ سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے بتایا کہ ضلع کے دیگر علا قوں میں قائم ڈاک خانوں میں بھی سٹاف کی قلت کی شکائت موصول ہو رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی اعلیٰ حکام کیساتھ مذکورہ معاملہ پر بات کی جائے گی ۔