راجوری //ضلع انتظامیہ راجوری اور محکمہ گریف کے اشتراک سے پنجہ چوک راجوری میں سڑک کی کشادگی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔پنجہ چو ک راجوری اور جواہر نگر علا قہ میں ٹریفک کے بھار ی رش کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے چوک میں بنائی گئی بجری کی مثلث کی مسمار کرنے کا کام شروع کیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ علا قہ میں ٹریفک کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں کی جانب سے سڑک کی کشادگی کیلئے ایک لمبے عرصہ سے ما نگ کی جارہی تھی ۔ضلع انتظامیہ کے مطابق آئندہ کچھ ہی دنوں میں مذکورہ مقام پر ٹریفک کی بہتری کیلئے سڑک کی کشادگی کے عمل کو مکمل کر لیا جائے گا جس سے مسافروں و عام لوگوں اور راہگیروں کیلئے آسانیاں پیدا ہو نگی ۔