پنجاب کنگز جلد کپتان کے نام کا اعلان کرے گی

بنگلور//پنجاب کنگز کے شریک مالک نیس واڈیا نے اتوار کو بتایا کہ آئی پی ایل فرنچائز اپنے کپتان کے بارے میں بالکل واضح ہے اور جلد ہی ان کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔؎ انہوں نے آئی پی ایل 2022 کی نیلامی سے قبل کہاکہ "ہمارے پاس ایک کپتان ہے، جس کا ہم جلد اعلان کریں گے۔ ہمیں معلوم ہے  کہ ہمارا کپتان کون ہے۔" انہوں نے کہا کہ فرنچائز لیام لیونگسٹون اور اوڈن اسمتھ کے سلسلے میں بہت پرجوش ہے اور ٹیم کے توازن سے بھی مطمئن ہے۔ واڈیا نے بتایاکہ 'ہمیں دوسری ٹیموں کی فکر نہیں ہے۔ ہمیں صرف اپنی فکر ہے۔ اسمتھ کو پنجاب کنگز نے 6 کروڑ اور لیونگ اسٹون کو 11.50 کروڑ میں سائن کیا ہے۔ وہ ٹی۔20 کرکٹ میں  نچلے آرڈر میں ایک بڑا ہٹر ہے۔ ونڈیز  کھلاڑی نے اپنی کارکرردگی دکھاتے ہوئے ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو میچوں میں 157.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے 60 رنز بنائے اور تین وکٹیں حاصل کیں جن میں ریشبھ پنت اور وراٹ کوہلی کی وکٹیں بھی شامل تھیں۔ وہ 2021 کیریبین پریمیئر لیگ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی تھے۔ دوسری جانب انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیونگ اسٹون کو خریدنے کے لیے پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور سن رائزرز حیدرآباد (ایس  آر  ایچ) کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ آخر میں پنجاب انہیں خریدنے میں کامیاب رہا۔یواین آئی