پنجاب :مزدوروںکو 3100روپے کی مالی مدد

چنڈی گڑھ//یواین آئی// کورونا کی وبا کے پیش نظر تعمیراتی مزدوروں کی روزی روٹی کو ہوئے نقصان سے پیدا مشکلیں کم کرنے کے سلسلے میں پنجاب کے وزیراعلی چرنجیت سنگھ چنی نے مکانات کی تعمیر اور دیگر تعمیراتی مزدوروں کی فلاح و بہبود کے بورڈ سے سبھی رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کے لئے 3100 روپے کی ایک اور عبوری مالی مدد کا اعلان کیا ہے ۔دیوالی کے موقع پر مسٹر چنی نے کہا کہ 3100 روپے کی یہ مالی راحت مزدوروں اور ان کے کنبوں کے لئے شگن کے طورپر ہوگی۔ یہ رقم براہ راست تعمیراتی مزدوروں کے بینک کھاتوں میں ڈالی جائے گی۔ ریاست میں رجسٹرڈ تقریباً 3.17 لاکھ تعمیرات اس سے مستفید ہوں گے ۔ ان کے دیہی اور شہری علاقوں کے سرپنچوں اور کونسلوں کو زیادہ سے زیادہ مزدوروں کا رجسٹریشن کرانے کو کہا تاکہ وہ بورڈ کی وقت وقت پر چلائی جارہی مختلف فلاح و بہبود کی اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے ۔