عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن (پی یو سی اے) کے صدراور چیئرمین آرینز گروپ آف کالجز، راجپورہ اورایس. منجیت سنگھ، سرپرست، پی یو سی اے اور چیئرمین، دوآبہ گروپ آف کالجز پر مشتمل ایک وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ ڈاکٹر گرپریت کور سے ملاقات کی۔یہ بات چیت ویمن جرنلسٹ ایوارڈز کے دوران ہوئی۔ اس موقع پر دیشا ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کی صدر ہردیپ کور ورک بھی موجود تھیں۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر انشو کٹاریا نے سیلف فنانس کالجوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور ڈاکٹر گرپریت کور کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر کٹاریہ نے بتایا کہ بھگونت مان نے تقریباً 5000 روپے کی منظوری دی ہے۔ جو ایک خوش آئند قدم ہے۔ڈاکٹر کٹاریہ اور ایس منجیت سنگھ نے ڈاکٹر گرپریت کور کو اپنے کالجوں کے ذریعے پنجاب کے نوجوانوں سے بات چیت کرنے کی دعوت بھی دی۔ ڈاکٹر گرپریت کور نے کہاکہ کہ وہ جلد ہی PUCA کے ذریعے کالجوں کے دوروں کا منصوبہ بنائیں گی تاکہ طلباء سے بات چیت کی جا سکے۔