رام بن //رام سو سب ۔ڈویژن کے موضع پنتھیال کے مکینوں نے موضع کے نزدیک سے گُذر رہی ہائی ٹینشن لائن کے لئے احتیاطی تدابیر لاگو نہ کرنے کے خلاف پی ڈی ڈی ڈویژن بٹوت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی۔مکینوں نے مبینہ الزام لگا یا کہ اس ہائی ٹیشن تار کی وجہ سے مکینوں کی زندگی خطرے میں رہتی ہے۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ کم وولٹیج والی تار بھی مکینوں کے لئے خطرہ ثابت ہوا ہے۔مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ اگرچہ یہ مسئلہ متعلقہ انجینئروں کی نوٹس میں کئی مرتبہ لایا گیا ہے،تاہم تا دم لوگوں کی شکایت کا کوئی ازالہ نہیں کیا گیا ہے۔ احتجاج کی اطلاع ملتے ہی احتجاجی مظاہرین کو منوانے کیلئے پولیس فوری طور سے جائے موقعہ پر پہنچی اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اُٹھائیںگے۔ بعد ازاں مظاہرین پُر امن طور سے منتشر ہوئے۔