سرنکوٹ //سرنکوٹ کے پمروٹ علاقے میں مقبول حسین شاہ عرف پیر متو ؒکا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں خراب موسم کے باوجودراجوری پونچھ اور دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی ۔اس دوران عقیدتمندوں نے اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا اور دعائیں مانگیں ۔اس موقعہ پر علما نے صوفیائے اکرام کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جہاں ان اولیاء نے ترویج اسلام میں اہم رول ادا کیا وہیں لوگوں کی ہر جگہ رہنما ئی بھی کی اور ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے پیر متو ؒکے حالات زندگی اور ان کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہاکہ اولیاء اللہ نے اسلام کی صحیح ترجمانی کی اور حقیقی چہرہ پیش کیا ۔عرس کی تقریب گدی نشین و سابق وزیر سید مشتاق بخاری کی قیادت میں منعقد ہوئی ۔ اپنے خطاب میں مشتاق بخاری نے سبھی کا شکریہ اد اکرتے ہوئے اسلام کی سربلندی اور امن و امان کیلئے دعاء کی ۔عرس کا اختتام لنگر کی تقسیم پرہوا۔ اس سے قبل ختمات ، معظمات اور درود و اذکار کی محفلیں بھی سجائی گئی تھیں ۔