جموں// ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے دریائے توی میں تلاش شروع کی تاکہ ایک 32 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی کا پتہ لگایا جا سکے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے دریا میں چھلانگ لگا دی تھی۔پولیس نے بتایا کہ انہیں ایک اسکوٹی کے بارے میں معلوم ہوا جو کہ توی پل پر کھڑی تھی اور وہاں ایک سینڈل کا ٹکڑا بھی تھا، لیکن وہاں کوئی نہیں تھا۔پولیس نے کہا"ہم نے لڑکی کی تلاش شروع کی لیکن ناکام رہے۔ ہمیں یقین ہے کہ لڑکی نے کل رات دریا میں چھلانگ لگا دی ہوگی‘‘۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائی بھی موقع پر پہنچے تھے، دریائے توی میں تلاش کے دوران وہ نہیں مل سکی۔ان کا کہناتھا"تلاش جاری رہے گی۔ ہم اس کے مردہ یا زندہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں"۔ پولیس نے مزید کہا کہ انہوں نے اس لڑکی کی شناخت قائم کر لی ہے جو سیلون چلا رہی تھی۔اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پل سے چھلانگ لگانے والی لڑکی کی توی دریا میں تلاش جاری
