سرینگر// ہائی کورٹ نے پی ایس اے کے تحت پلوامہ کے نوجوان کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ جسٹس علی محمد ماگرے کی سربراہی میں ہائی کورٹ کی بینچ نے وہی بگ، پلوامہ سے تعلق رکھنے والے شوکت احمد بٹ ولد غلام حسن بٹ پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ہائی کورٹ بینچ نے’’مناسب مواد اور دستاویزات فراہم نہ کئے جانے‘کی بنیاد پر پی ایس اے کو کالعدم قرار دے کر شوکت احمد بٹ کی رہائی عمل میں لائے جانے کے احکامات صادر کئے ‘‘۔ گزشتہ برس 9 ستمبر کو ضلع مجسٹریٹ پلوامہ کی جانب سے شوکت احمد بٹ پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا تھا، تاہم ہائی کورٹ نے پلوامہ ضلع مجسٹریٹ کے حکمنامے کو کالعدم قرار دے کر شوکت احمد بٹ کی رہائی کے احکامات صادر کئے۔