سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کی ایک20سالہ لڑکی سمیت دو مزید مریض منگل کے روزکورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔یہ دونوں اموات سکمز صورہ میں پیش آئیں۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ترال کی ایک لڑکی آج صبح سویرے سکمز میں جاں بحق ہوگئی جبکہ جنوبی کشمیر کے ہی قاضی گنڈ علاقے کی رہنے والی ایک 55سالہ خاتون دوران شب انتقال کرگئی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کے جاری سلسلے کو لیکر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔