سرینگر/جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں 10اپریل سے ایک نوجوان لاپتہ ہے۔مذکورہ لاپتہ نوجوان کے گھروالوں نے اُس کی بازیابی کیلئے عوام کا تعاون طلب کیا ہے۔
ریاض احمد شاہ(30) ساکنہ گلاب باغ، ترال10اپریل کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں لوٹا۔
ریاض کے بڑے بھائی نظیر احمد شاہ کے مطابق 10اپریل کو اُس نے ریاض کے ساتھ فون پر بات کی۔
''اُس نے کہا کہ وہ اونتی پورہ میں ہے''۔
نظیر نے کہا''یہ میری اُس سے آخری بات تھی، جب سے اُس کا فون نیٹ ورک سے باہر آرہا ہے''۔
متاثرہ گھرانے نے متعلقہ پولیس تھانے میں ریاض کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ بھی درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے اُنہیں بتایا کہ ریاض 10اپریل شام چار بجے جموں میں کسی ہوٹل میں تھا۔
نظیر نے کہا''ہمارے ایک جاننے والے نے ریاض کو14اپریل کو ترال بس اسٹینڈ میں دیکھا لیکن وہ ریاض کے لاپتہ ہونے کے بارے میں لاعلم تھا۔''
نظیر نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کے بارے میں کسی کو کوئی علمیت ہو تو فون نمبرات9622897846یا962200030پر مطلع کریں۔