پلوامہ//یارمحلہ ڈانگرپورہ پلوامہ موبائل فون کے معاملہ پر دو بھائیوں میںجھگڑا ہوا جس کے بعد ایک بھائی نے پھانسی پر لٹک کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ اتوار کودو بھائی موبائیل کے ساتھ کھیل رہے تھے جس کے دوران ان میںجھگڑا ہوا اور بڑے بھائی 13سالہ اسرار احمدبٹ ولد فاروق احمد نے خود کو پھانسی پر لٹکا کر زندگی کا خاتمہ کیا ہے ۔اگر چہ افراد خانہ نے اسرار کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔اسرار کی لاش جب گھر لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔