عظمیٰ نیوز سروس
پلوامہ//ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ کے زیر اہتمام انڈر 17 کھلاڑیوں کے پہلے ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
یہ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے اور اس میں صوبہ کشمیر کے تمام اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے تمام کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور طلباء کی اس طرح کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بنائے گئے انفراسٹرکچر کا معقول استعمال کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے اضلاع کی نمائندگی کریں بلکہ بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرکے قوم کی نمائندگی کریں۔انہوں نے اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر یوتھ سروس اور محکمہ کھیل کو سراہا۔