پلوامہ میں چھاپہ، ایک گرفتار

 پلوامہ +کپوارہ// سیکورٹی فورسز نے پلوامہ میں ایک سابق وزیر کے قریبی رشتہ دار کو حراست میں لیا جبکہ کپوارہ میں ملی ٹینٹوں کے دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ دوران شب سیکورٹی فورسز نے بانڈر پورہ پلوامہ میں غلام محمد بند کے مکان پر چھاپہ مارا اور اسکے بیٹے مدثر احمد کو حراست میں لیا۔مذکورہ نوجوان ایک سابق وزیر کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔ادھر لولاب کپوارہ میں پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ملی ٹینٹوں کے دو بالائی ورکرو ں رشید احمد پیر ولد عبد الا حد پیر ساکن ٹکی پورہ اور عادل حسین شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکن شاٹھ مقام لولاب کو گرفتار کیا ۔پولیس کے مطابق دونوں ملک دشمن سرگرمیو ں میں ملوث اور ملی ٹینٹون کو مدد فراہم کرنے کے علاوہ ملی ٹینسی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لئے جنگجوئو ں صفوں میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی مشتبہ سرگرمیوں میں بھی پائے گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ان کے موبائل فونز سے اشتعال انگیز مواد بشمول پوسٹر ،تصاویر اور ویڈیواور جنگجوئو ں کے ساتھ رابطہ کا مواد بر آمد ہوا ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت سوگام پولیس تھانہ میں کیس زیر نمبر 07/2022درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔