سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں منگل کو مظاہرین نے ایک لوڑ کیریئر کو نذر آتش کردیا۔
یہ واقعہ چودھریگام نامی گائوں میں پیش آیا جہاں آج صبح فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مختصر گولیوں کے تبادلے میں ایک مقامی جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
مذکورہ گائوں میں صبح سے ہی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں چل رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق چودھریگام میں فورسز نے آج صبح جونہی ایک جنگجو کو جاں بحق کرنے کے بعد ممکنہ باقی ماندہ چھپے جنگجوئوں کیخلاف تلاشی آپریشن شروع کیا تو مظاہرین، خاص کر نوجوان سڑکوں پر آئے اور انہوں نے فورسز کو سنگباری کا نشانہ بنایا جس کے بعد یہاں جھڑپوں کا آغاز ہوگیا۔
یہاں آخری اطلاعات ملنے تک فورسز کا آپریشن جاری تھا۔