سری نگر//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے نینا بٹ پورہ علاقے میں جمعرات کو جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق پلوامہ کے نینا بٹ پورہ علاقے میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز علاقے میں تعینات ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملی ٹینٹ ایک جامعہ مسجد کے اندر چھپے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
تصادم کے مقام پر دو عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا خیال ہے۔