سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین شروع ایک مسلح تصادم میں ایک فوجی اہلکار اور جنگجو ہلاک ہوگئے۔اس معرکہ میں ایک پولیس کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔
یہ معرکہ گوسو نامی گاﺅں میں اُس وقت شروع ہوا جب فورسز نے وہاں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مارے گئے جنگجو کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
اس جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار اور فوجی کو گولیاں لگنے سے چوٹیں آئیں جنہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔
اس آپریشن میں پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔