سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ ضلع میں نچنداجن سنگروانی کی طرف رات کو آگ بجھانے کے لیے جانے والا فائر انجن پلٹ گیا جس کے نتیجے میں عملے کے ارکان زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یکم اور 2 جنوری کی درمیانی رات نچنداجن سنگروانی میں تاج محمد گورسی کے بیٹے نذیر احمد گورسی اور مختار احمد گورسی نامی دو بھائیوں کے گھروںمیں آگ لگ گئی تھی، جس کو بجھانے کیلئے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی گاڑی طلب کی گئی تھی۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ایک مقامی یونٹ کو اس کے مطابق مطلع کیا گیا۔
ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ جب فائر انجن جائے وقوعہ کی طرف جا رہا تھا تاہم ابھاما گاو¿ں کے قریب حادثہ کا شکار ہوا اور سڑک کے کنارے کی پلٹ گیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں گاڑی میں موجود عملے کے ارکان کو معمولی چوٹیں آئیں۔
وہیں متعلقہ مقام پر آگ بجھانے کیلئے ایک دوسری گاڑی کو روانہ کیا گیا۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ آگ سے دونوں مکانات اور ایک گاﺅ خانہ خاکستر ہو گئے۔