پلوامہ//ضلع ہیڈکوارٹر پلوامہ سے دو کلو میٹر دور پتھن نامی گائوں میں تیندوے نے ایک شہری پر حملہ کر کے اسے بری طرح زخمی کردیا۔ واقعہ کے بعد لوگوں نے گھروں سے باہر آکر تیندے کو پیٹ پیٹ کرہلاک کر دیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ بدھ کی صبح گیارہ بجے گائوں میں تیندوا نمودار ہوا اور ایک مقامی نوجوں بلال احمد گنائی ولد محمد سلطان گنائی پر حملہ آور ہو کر اسے بری طرح زخمی کر دیا ۔واقعہ رونما ہونے کیساتھ گائوں میں شوروغل بپا ہوا اور لوگ گھروں سے باہر آگئے۔اس دوران زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور دوسری طرف گائوں کے نوجوان تیندے کا تعاقب کرنے لگے۔نوجوان لاٹھیوں ، کلہاڑیوں اور دیگر آہنی سلاخوں سے لیس تھے، جنہوں نے تیندوے کا تعقاب کرتے ہوئے اسے ایک جگہ پر گھیر لیا اور پتھروں سے اس پر حملہ کردیا اور جب وہ شدید زخمی ہوا تو اسے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔محکمہ وائلڈ لائف کے وارڈن برائے پلوامہ شوپیان انتسار سہیل نے بتایا کہ تیندے کے حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کے بعد لوگوں نے اسے ہلاک کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تیندے کی لاش کو محکمہ نے اپنی تحویل میں لیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔
ڈورو میں تندوے کا بچہ پکڑا گیا
عارف بلوچ
اننت ناگ // ڈورو میں لوگوں نے تندوے کے بچے کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا۔آرم پورہ ڈورو کے مکینوں نے بستی میں تندوے کے بچے کو پایا جس کے بعد لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر بچے کو اپنے تحویل میں لیا۔محکمہ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ بستی جنگل کے نزدیک ہے بظاہر بچہ ماں سے بچھڑ کر بستی میں داخل ہوگیا ہے۔انہوں نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی صلح دی ہے۔