پلوامہ میں رابطہ کیلئے وٹ از ایپ نمبر جاری

پلوامہ// ضلع پلوامہ میںعالمگیر وباء کورونا وائرس سے آبادی کو محفوظ رکھنے اور اس کی روکتھام کیلئے ضلع انتظامیہ نے ضلع ہسپتال پلوامہ میں قائم کنٹرول روم کا وٹ ازایپ نمبر جاری کیا ہے تاکہ لوگ آسانی کے ساتھ مدد یاجانکاری حاصل کرسکیں۔ ضلع انفارمیشن مرکز کی طرف سے ملی جانکاری کے مطابق کنٹرول روم میں وٹ ازایپ نمبر7006115149 شروع کیا ہے جس پر عوام مزید معلومات حاصل کر سکتا ہے۔اس سے قبل کنٹرول  روم کیلئے24 گھنٹے  لینڈ لائن نمبرات 01933-240412,240912کو بھی عوام کیلئے وقف رکھا گیا ہے۔