سید اعجاز
پلوامہ //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اپنی نوعیت کے پہلے نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اس ٹورنامنٹ کا اہتمام یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ نے کیا جس میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔اس حوالے سے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے منگل کی رات 25جولائی رات 8 بجے پلوامہ پارک میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور نائٹ کبڈی کے اس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ڈی سی نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پلوامہ اور دبنگ الیون کے درمیان کھیلا گیا۔لوگوں اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے میچ کا لطف اٹھایا۔