سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں جموں کی ایک خاتون از جان جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں کنڈی زال کے نزدیک سری نگر سے جموں جا رہی ایک انووا گاڑی ڈرایﺅر کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے لڑھک گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس گاڑی میں سوار ایک خاتون کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔