نئی دہلی// سپریم کورٹ نے پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے حملے کے پیچھے مبینہ سازش کی تحقیقات سے متعلق پٹیشن ٹھکرا دی۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے پیشے سے وکیل ونیت ڈھاڑھا کی درخواست مسترد کر دی۔درخواست گزار نے عدالت سے اس بات کی جانچ کی ہدایات دینے کی درخواست کی تھی کہ خودکش حملہ کے لئے 370 کلو گرام آر ڈی ایکس کس طرح جمع کیا گیا۔درخواست گزار نے پلوامہ حملے کی سپریم کورٹ کے سابق جج سے آزادانہ جانچ کرانے کی مانگ کی تھی۔انہوںنے مقامی سطح پر سیکورٹی میں ہونے والی چوک کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن کے قیام کی بھی مانگ کی تھی۔