شوپیان // ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران امن قانون کی صورتحا ل برقرار رکھنے کیلئے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں دوسری بار انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئیں ہے جبکہ حساس علاقوں میں پولنگ مراکز کے اردگرد ڈرون کیمروںکا استعمال کیا گیا۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولنگ مراکز کی ڈرون کیمروں کی مدد سے نگرانی کی گئی۔انتظامیہ نے ترال میں الیکشن کے پیش نظر اونتی پورہ پولیس ڈسٹرکٹ میں پیر کی شام ہی انٹر نیٹ خدمات معطل کردیں تھیں۔ جبکہ منگل کو ضلع پلوامہ کے دیگر علاقوں اور ضلع شوپیان میں انٹر نیٹ مکمل طور پر بند رہا۔پہلے مرحلے کے دوران بھی دونوں اضلاع میں پولنگ کے روز انٹر نیٹ بند کیا گیا تھا۔