پلوامہ//پولیس نے پلوامہ میں کالعدم جنگجو تنظیم لشکرِ طیبہ سے منسلک چھ جنگجو ساتھیوں کو گرفتار کرکے جنگجوؤں کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔
پلوامہ میں پولیس نے کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکرِ طیبہ سے منسلک ایک جنگجو ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے اور 06جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار لوگوں کی شناخت رؤف احمد لون ولد ابو مجید لون ساکنہ للہار کاکپورہ، عاقب مقبول بٹ ولد محمد مقبول بٹ ساکنہ للہار کاکپورہ ، جاوید احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکنہ لاروے کاکپورہ، ارشد احمد میر ولد عبدال رشید میر ساکنہ پاریگام پلوامہ، رمیز راجہ ولد غلام احمد بھٹ ساکنہ پاریگام پلوامہ اور سجاد احمد ڈار ولد گڑھ محی الدین ڈار ساکن لاروے کاکا پورہ کے طور ہوئی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ گرفتار عسکریت پسندوں کے ساتھی رسد فراہم کرنے، پناہ گاہیں فراہم کرنے، دہشت گردی کی مالی امداد کا انتظام اور منتقلی اور نوجوانوں کو ہائبرڈ دہشت گردوں کے طور پر کام کرنے کی ترغیب دینے میں ملوث تھے۔
اسی دوران تفتیشی ٹیم کو یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے کمانڈر ریاض احمد ڈار ، خالد شیراز کے لیے کام کر رہے تھے، جو سیتھر گنڈ کاکاپورہ پلوامہ کے رہائشی تھے اور اس کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے، اس کے علاوہ اس کی ہدایت پر ضلع میں عسکریت پسندی کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اسی مناسبت سے پولیس تھانہ کاکپورہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر نمبر 19/2022 درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔