راجوری //راجوری کے پلمہ علاقے کے لوگوں نے مقامی سڑک پر تارکول نہ بچھائے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ انہوںنے پلمہ بازار بند کرکے متعلقہ حکام کیخلاف نعرے بازی کی ۔ان کاکہناتھاکہ راجوری سے کوٹرنکہ جانے والی سڑک کی حالت بہت ہی خراب بنی ہوئی ہے جس پر گریف کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ اس سڑک پر تارکول بچھانے کی ضرورت ہے لیکن حکام گہری نیند میںسورہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ خراب سڑک سے لوگ بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں ۔لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹے کے بعد ایس ایچ او راجوری چمن گورکھا موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے مظاہرین کو یقین دلایاکہ وہ اس سلسلے میں حکام سے بات کریںگے جس پر لوگ پرامن طور پر منتشر ہوئے ۔