کشتواڑ//ضلع کے قصبہ کشتواڑ اور پلماڑ میں محکمہ صحت عامہ کی ناقص کار کردگی کی وجہ سے پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ اختیار کر گیا ہے اور عوام بازار سے پانی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اسکے علاوہ ضلع میں بہہ رہی کئی ندیاں بھی سوکھ گئی ہیں۔ پلماڑ کے لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ صحت عامہ اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے، یہاں تک کہ علاقہ کے سیاسی لیڈران بھی اس مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیںلے رہے ہیں۔مکینوں کاکہنا ہے کہ ہم نے کئی مرتبہ یہ مسئلہ حُکام کی نوٹس میں بھی لایا لیکن کوئی عمل نہیں کیا گیا۔نہوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں پانی کی قلت کافی عرصہ سے چلی آرہی ہے اور علاقہ کی خواتین کو کئی کلو میٹروں کی مسافت طے کرکے پانی لانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں پائپیں خُشک ہو گئیںہیں ۔انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ کے اہلکار پانی کی سپلائی اپنی مرضی کے حساب سے کر رہے ہیں، خاص کر سیاسی اثر و رسوخ والے علاقوں میں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مسئلہ محکمہ صحت عامہ کے ساتھ بھی اُٹھایا ہے لیکن وہ پانی کی سپلائی بحال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر حُکام نے انہیں پانی سپلائی نہیں کیا تو وہ سڑکوں پر آنے کو مجبور ہو جائیں گے۔انہوں نے اعلیٰ حُکام سے انکے جائز مطالبہ کو فوی طور حل کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی ہے۔