آج پھر میں نے یادوں کے جُھلستے صحرا میں کئی پہر گزارنے کے بعد موبائل میں نادرہ کے نمبر پر مسیج ٹائپ کرنا شروع کی ۔۔ "نادرہ ۔۔ کیسی ہو ؟ میں مانتا ہوں کہ محبت کے حسین ایام میں غلط فہمی اور دھوکے کی آلودہ ہوا بکھیرنے والا میں ہی تھا ۔۔ لیکن شاید تم نہیں جانتی کہ اس آلودگی نے میرے اندر بے چینی اور پشیمانی کی کئی بیماریوں کو جنم دیا ہے ۔۔۔ میری سوچیں تمہارے تصور کے گرد ہر وقت طواف کرتی رہتی ہیں ۔۔ اگر چاہو تو لوٹ آؤ۔ "
کئی بار میسیج کی تصحیح کرنے کے بعد میں نے میسیج ڈلیٹ کردی اور موبائل رکھ کر پھر پشیمانی کے دورے کا سامنے لگا ۔۔
رابطہ؛ ہندوارہ کشمیر ،موبائل نمبر؛7780912382