منجا کوٹ //گزشتہ روز راجوری ضلع کے متعد دعلاقوں میں ہوئی طوفانی بارش کی وجہ سے گور نمنٹ ہائی سکول ہٹا سیری کی عمارت بھی متاثر ہوئی ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ سکول کے قریب سے ہی ایک پسی گرآنے کی وجہ سے عمارت کےساتھ ساتھ سکول میں رکھا گیا ساز و سامان بھی متاثر ہوا ہے ۔عام لوگوں نے بتایا کہ سکول میں کووڈ کے سلسلہ میں استعمال ہونا والا ساز و سامان رکھا گیا تھا جس کو پسی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں ہوئی طوفانی بارش کی وجہ سے سکول کی عمارت ایک پسی کی زد میں آگئی جس کی وجہ سے جبکہ عمارت کے گرد حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے اندر رکھا گیا ساز و سامان بھی متاثر ہو گیا ہے ۔
پسی گر آنے سے سکول کی عمارت متاثر
