گوہاٹی //(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو آسام میں اپنی انتخابی مہم کے دوسرے دن یہاں چائے باغات کے مزدوروں سے ملاقات کی اوران کے ساتھ چائے کی پتیاں توڑیں۔ واڈرانے ریاست کے دورے کے دوسرے روز وشوناتھ چریالی ضلع کا دورہ کیا اور چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتین سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا ، "چائے باغات کے مزدوروں اور ان کی سادہ زندگی سچائی کی ایک مثال ہے۔ میں آپ کے حقوق کے لئے لڑوں گی اور ہر پلیٹ فارم پر آپ کی آواز بلند کروں گی۔ ’’ واڈرا نے کہا کہ چائے کے باغات میں کام کرنے والے مزدور آسام اور ملک کی ملکیت ہیں۔ کانگریس ہمیشہ ان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے جدوجہد کرے گی۔آسام میں اسمبلی کی 126 سیٹوں میں سے 40 پر چائے کے باغات میں کام کرنے والے مزدوراور ان کے مالکان ووٹوں کے پیش نظر بہت اہم ہیں۔