پریم نگر کے ٹیچروں کا کلرک کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ڈوڈہ//سروہ شکھشا ابھیان SSAکے تحت اسُاتذہ کو پرواز پروگرام میںخصوصی تربیت کے دوران صورت حال اُس وقت کشیدہ ہوئی جب ڈوڈہ ضلع کے تعلیمی زون گندنہ میں پریم نگر کے مقام پر زیر تربیت اساتذہ نے تربیت دینے والے انچارج کلرک سے تحت ضابطہ ریفریشمنٹ طلب کیا جس پر مذکورہ کلرک نے نہ صرف اساتذہ سے گالی گلوچ اوربد کلامی کی بلکہ ریفریشمنٹ دینے سے انکار کیا اور کہا کہ یہ میری مرضی ہے کہ میں کیا کروں ۔ڈوڈہ میں غلام علی ٹیچر کی سربراہی میں ایک وفد نے میڈیا سے بات  کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کلرک قبل از یں بھی سرکاری کام کے دوران شراب کے نشہ میں ہوتا ہے اور اساتذہ کو تنگ طلب کرنا و تذلیل کرنا اور ریفریشمنٹ میں سے کمیشن کاٹنا معمول ہے اور جب ہم نے کمیشن ادا کرنے سے انکار کرکے ریفریشمنٹ کی پوری رقم طلب کی تو وہ آگ بگولہ ہوگیا اور خطرناک تنائج کی دھمکی دے دی ۔ وفد نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران بشمول سی ای او ڈوڈہ سے جلد سے جلد کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ وفد میں محمد شریف ٹیچر ، نصیر احمد ، بشیر احمد گنائی، عبدالطیف میر ، عبدالقدوس ، ایاز احمد ، سجاد احمد، عنایت اللہ ، بشیر احمد نٹنو، ریاض احمد ، محمد شفیع، غلام قادر ٹاک، ریاض احمد آتو وغیرہ بھی موجود تھے۔