بلال فرقانی
سری نگر// شہر کے ٹی آر سی گراؤنڈ میں جاری پریمیر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ایک پْرجوش فٹ بال کے مقابلے میں، آر کو فٹ بال کلب نے لون اسٹار فٹ بال کلب کوصفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔میچ کے دوران قابل تعریف کھیل دیکھنے کو ملا جبکہ کھلاڈیوں نے اپنے بہتر ہنر اور سلاحتوں کو پیش کیا تاہم آرکو فٹ بال کلب کے کھلاڈی جیسے میچ جیتنے کیلئے میدان میں اترے تھے۔۔ آرکو فٹ بال کلب کے لیے باسط کا گول فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوا، جس نے انہیں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز لایا۔لو ن اسٹارکشمیرفٹ بال کلب نے پورے کھیل میں قابل ستائش ٹیم ورک اور استقامت کا مظاہرہ کیا، اسکور برابرکرنے کے کئی مواقع پیدا کیے اور آرکو کے دفاعی کھلاڑیوں کو آزمائش میں ڈالا۔تاہم، آرکو فٹ بال کلب کی ٹھوس دفاعی حکمت عملی اور تیز جوابی حملوں نے بالآخرلون اسٹار پرکی برتری حاصل کر لی۔