پریس کالونی میں میڈیا کیلئے پارکنگ سہولت

سرینگر// سرینگر میونسل کارپوریشن کے ڈپٹی میئرشیخ محمد عمران نے ایس ایم سی کمشنر پر زور دیا ہے کہ پریس کالونی میں میڈیا کیلئے الگ پارکنگ اور بیت الخلا کاا نتظام کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پریس کالونی میں ہر کوئی گاڑی لیکر آتا ہے اور یہاں پارک کرتا ہے جبکہ یہاں دور دراز علاقوں سے لوگ اپنے مطالبات میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہیں تاہم گاڑیوں کے بھاری رش کی وجہ سے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پریس کالونی میں ایک بیت الخلاء کی اشد ضرورت ہے اور صحافیوں کیلئے مخصوص کار پارکنگ کا قیام لازمی ہے ۔