راجوری //راجوری ضلع کے دھنور علاقہ کے مکینوں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کی سڑک کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔مقامی لوگوں نے پروجیکٹ میں ہورہی تاخیر پر احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ کی جانب سے جان بوجھ کر پروجیکٹ کو مکمل نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مظاہرین نے مذکورہ سڑک پر گاڑیوں کی آمد ورفت بند کرتے ہوئے احتجاج کیا اور متعلقہ محکمہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ سڑک کی تعمیر کا عمل ایک برس قبل شروع کیا گیا تھا جبکہ سڑک کی حالت مزید ابتر ہوتی جارہی ہے ۔بعد میں پولیس اور سیول انتظامیہ کے آفیسران موقعہ پر پہنچے اور مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی مطالبات کو جلدازجلد پورا کیا جائے گا ۔