پروجیکٹ متاثرہ اراضی مالکان کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

 کشتواڑ//اراضی مالکان کے باز آباد کاری کنبوں کے پروجیکٹ متاثرین مقامی علاقہ کمیٹی کے اشتراک سے پکل ڈول پائور پروجیکٹ کشتواڑ کے پائور ہائوس سائٹ پر افقان اور سی وی پی پی کے  انتظامیہ کے خلاف احتجاج تیارے روز بھی جاری رہا۔ ان  اراضی مالکان نے افقان اور سی وی پی پی کے  انظامیہ کی جانب سے انکے تئیں اپنائے جا رہے مبینہ ناقص رویہ کے خلاف بطور احتجاج جاری کام کو تیسرے روز بھی روکا ہے ۔ مُظاہرین افقان او ر سی وی پی پی کی جانب سے انکے مطالبات پورا نہ کرنے پرانکے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔مظاہرین سے  خطاب کرتے ہوئے پروجیکٹ متاثرین مقامی علاقہ کمیٹی کے نمائندوں سبھاش چندر اورفاروق ٹپل نے کہا کہ افقان  انتظامیہ ہمیں جھوٹے وعدے کرتی ہے اور ہمارے جائز مطالبات پورا نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ہماری جدو جہد کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم نے کشتواڑ کے عوام سے متحد ہونے کی گُذارش کی ہے۔ انہوں نے ریاست کے گورنر سے زمین مالکان کے مطالبات اور انکی باز آباد کاری پر ذاتی مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

سی وی پی پی پروجیکٹ متاثرین کا ڈول میں اجلاس

کشتواڑ //سی وی پی پی پروجیکٹ سے متاثرین کی مقامی کمیٹی کی جانب سے ڈول میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا ،جس میں سدھارلیبر یونین پلماڑ، دچھن ، اور مڑواہ کے نمائندوں نے شرکت کی ،سدھار لیبر یونین پلماڑ، دچھن ، اور مڑواہ کے نمائندوں کی قیادت اشونی پریہار اور مسعود مٹو نے پروجیکٹ  متاثرین کمیٹی ڈول کے فاروق ٹپل اور سبھاش چندر کے ساتھ ایک میٹنگ کی اوراتفاق رائے سے مقامی لوگوں کے مفادکیلئے مشترکہ جد و جہد کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ انہوں نے پہلے ہی موضع ارضی کے زمین مالکان کو جاب فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور انتباہ کیا کہ اگر د ودنوں کے اندر اندر ان کو ملازمت فراہم نہیں کی گئی تو وہ پروجیکٹ پر کام بند کریں گے۔کمیٹی نے افکان مینیجمنٹ سے درخواست کی ہے کہ ورکروں کو لیبر قوانین کے تحت بنیادی سہولیات فراہم کرے اور میمورنڈم میںپیش کئے گئے مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔