کشتواڑ //شہری ہوا بازی کے محکمہ اور صنعت و تجارت کے پرنسپل سیکرٹری رنجن پی ٹھاکر نے کشتواڑ کا دورہ کیا اور ضلع میں ہیلی خدمات اور ہوائی پٹی کی ترقی کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ ٹھاکر نے کہا کہ کشتواڑ میں ہیلی کاپٹر کی موجودہ پٹی کو جلد ہی مزید بڑھایا جائے گا تا کہ اسے ہوائی جہاز کے اترنے کے قابل بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کشتواڑ کو سخت سردیوں کے حالات کے دوران بھی خاص طور پر طبی اور متعلقہ ہنگامی حالات میں اہم رابطہ فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس علاقے میں سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے علاوہ لوگوں کی سہولت کیلئے ہوائی پٹی کو جلد از جلد فعال کرنے کی خواہشمند ہے ۔ بعد ازاں پرنسپل سیکرٹری نے مڑھوہ فضائی پٹی کا ایرئل سروے کیا ۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کے علاوہ فوج کے افسران بھی پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ تھے ۔
پرنسپل سیکرٹری شہری ہوا بازی کا کشتواڑ کا دورہ
