پرنسپل سیکرٹری تکنیکی تعلیم گورنر سے ملاقی

جموں//پرنسپل سیکرٹری تکنیکی تعلیم راجکمار گوئیل نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے گورنر کو تکنیکی تعلیم محکمہ کے کام کاج اور طلاب کے مفادات کو بڑھاوا دینے کے لئے محکمہ کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے کہا کہ تکنیکی تعلیم محکمہ کو تمام سطحوں پر طلباء کو معیاری تعلیمی سہولیات بہم کرنی چاہئیں تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے عین مطابق اپنے علوم اور ہنروں میں اضافہ کرسکیں۔آر کے گوئیل جن کے پاس پرنسپل سیکرٹری فلوری کلچر ، پارکس اینڈ گارڈنز و محکمہ اطلاعات کا اضافی چارج بھی ہیں نے گورنر کو اِن محکموں کے کئی امور اور اہم اِنتظامی معاملات کے بارے میں روشناس کرایا۔