سرینگر//ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی بینر تلے پرتاپ پارک سرینگر اساتذہ کی بھوک ہڑتال کل چھٹے دن میں داخل ہو ئی جسکے دوران اکثر اساتذہ کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جاری ہے۔ ایس ایس اے اساتذہ نے اپنے مطالبات کو لیکر سرینگر اور جموں میں غیر معینہ عرصے کی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔پرتاپ پارک میں خیمہ زن احتجاجی اساتذہ سے خطاب کے دوران ایجیک سر براہ عبدالقیوم وانی نے کہا کہ ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اساتذہ کی بھوک ہڑتال اور احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک نہ ریاستی سرکار SSAکے رہبر تعلیم اساتذہ۔ ہیڈ ٹیچرس اورRMSAماسٹرس کے حق میں7thپے کمیشن لاگو کرتی ہے اور اُن کی تنخواہوں کو سٹیٹ سیکٹر کے ساتھ منسلک کرتی ہے ۔وانی نے کہا کہ ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی سوموار 10 ستمبرکو پر تاب پارک میں ہی ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں ایک انوکھے احتجاجی پروگرام کا اعلان کیا جائے گا ۔ اُنہوں نے ریاستی اساتذہ سے تلقین کی کہ آپسی اتحاد و اتفاق قائم و دائم رکھ کر ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو ہر حال اور ہر کال اپنا تعاون فراہم کریں۔ احتجاجی اساتذہ سے ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے لیڈران غازی عبدالعزیز ، محمد اکبر خان، محمد رفیق راتھر، سلیم ساگر، شاہ فیاض، محمد افضل بٹ، عاشق رسول، شبیر احمدبٹ،ہرپال سنگھ پالی، پیر نثار احمد، قیوم سنائی، حاطم قیوم، ارسلان حبیب، ریاض الرحمان، محمد اکبر ڈار، شاہ عاشق، محمد شفیع راتھر، محمد امین ملک، فاروق احمد لسجن، جاوید احمد واگورا و دیگر لیڈران نے خطاب کیا۔
الیکٹریکل ایمپلائیز یونین کی حمایت
سرینگر // جے اینڈ کے الیکٹریکل ایمپلائز یونین کی کورکمیٹی میٹنگ یونین کے صدر دفتر میں زیر صدارت مرکزی صدر میر عبدالسلام راجپوری منعقد ہوئی ۔ جس میں سبھی کور کمیٹی ممبران نے شرکت کر کے گورنر انتظامیہ سے پُر زور مطالبہ کیا کہ وہ اولین فرصت میں اور ترجیحی بنیادوں پر SSAاساتذہ کرام کے درپیش مطالبات پر ہمدردانہ غور وخوض کر کے انکو بغیر کسی مزید تاخیر پورا کرے۔کور کمیٹی نے بہ اتفاق رائے سرکار سے پُر زور مطالبہ کیا کہ وہ مزید وقت ضائع کئے بغیر اساتذہ کرام کے نمائندوں سے گفت شنید کر کے مسئلہ کا پائیہ دار اور قابل قبول حل نکالنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تاکہ سماج کر ہر اعتبار سے معتبر اور مکرم طبقہ سڑکوں پر آنے کے بجائے اپنے اعلیٰ قدروں پر معمور ہو۔
مطالبات اورپُرامن احتجاج مبنی برحق :خورشیدعالم
سرینگر//پی ڈی پی کے سینئرلیڈراورممبرقانون سازکونسل محمد خورشید عالم نے ایس ایس اے اورمحکمہ تعلیم میں تعینات دوسرے ٹیچروں وتدریسی عمل کے جائزوتسلیم شدہ مطالبات کوعملی جامہ پہنانے کی اپیل کرتے ہوئے اسبات پرسخت افسوس اورحیرانگی کااظہارکیاہے کہ آج بھی ہمارے اساتذہ کواسکول وکلاس روم چھوڑکرہڑتال واحتجاج اوربھوک ہڑتال کرناپڑتی ہے ۔انہوں نے ٹیچرس ایکشن کمیٹی کے بینرتلے بھوک ہڑتال پربیٹھے ایس ایس اے اساتذہ اورملازم انجمنوں کے مذکورہ فورم کے سربراہ عبدالقیوم وانی اوردوسرے وملازم لیڈروں کیساتھ مکمل یکجہتی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ ہمارے یہاں محنت کشوں بشمول مختلف مرکزی اسکیموں کے تحت محکمہ تعلیم ،محکمہ صحت اوردیگرسرکاری محکموں میں تعینات ملازمین اورٹیچروں کے ساتھ زیادتی اورناانصافی کی روش انتہائی افسوسناک ہے۔