بارہمولہ //پرائمری ہیلتھ سینٹر شیری بارہمولہ میں’والنٹری میڈیکیئر سوسائیٹی‘ کی جانب سے مفت میڈکل ا ور باز آبادکاری کیمپ منعقد ہوا جس کے دوران 1 سے 18 سال کی عمر کے 55 جسمانی طور ناخیز افرادکی طبی جانچ کی گئی اور اُن میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں ۔ کیمپ میں چیف کارڈی نیٹر، ڈاکٹر ایوب ، فزیو تھرپسٹ ڈاکٹر وحید ، پروجیکٹ کارڈی نیٹر ڈاکٹر مویز اور انتظامیہ کے ڈاکٹر بشیر نے شرکت کی ۔ بلاک میڈیکل آفیسر شیری ڈاکٹر شیخ فاروق اور ہیلتھ سنٹر کے دیگر ڈاکٹر صاحبان اور دیگر عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا ۔جسمانی طور ناخیز افراد کے اہل خانہ نے سوسائٹی کے ا قدم کی سراہنا کرتے ہوئے ایسے مزید کیمپ منعقد کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔