مینڈھر//تعلیمی زون ہرنی کے گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ ڈمالاں کیری کی حالت نہائت ہی خستہ ہے جبکہ سکول میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے زیر تعلیم بچوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سکول میں اس وقت 30سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے 1ٹیچر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔علاقہ کے لوگوں نے محکمہ تعلیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہابچوں کو معیاری تعلیم دینے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے بچوں تعلیم متاثرہورہی ہے ۔ لوگوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی افیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سکول کے اندر نہ رسوئی ہے نہ ہی کھیل کا میدان جبکہ بچوں کیلئے پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے اور کئی کلو میٹر دور سے بچوں کو پینے کا پانی لانا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ کے افیسران لا پرواہی سے کام لے رہے ہیں کیونکہ جہاں پر بچے ہیں وہاں اساتذہ نہیں ہیں اور جہاں پر بچے نہیں ہیں وہاں کئی اساتذہ ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ انھوں نے الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ سکول کے ارد گرد حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کو بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ۔انہوں نے محکمہ تعلیم سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو در پش مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ ان کی تعلیم متاثر نہ ہو ۔