کشتواڑ//ضلع کے پدیارنہ علاقہ میں فوج کی جانب سے مصوری کا ایک مقابلہ منعقد کیا گیا ۔اس مقابلے کا مقصد علاقہ کے بچوں کو اپنی ہنر کی ذہانت کو دکھانے کا ایک مقابلہ فراہم کرنا تھا۔بچوں کو اپنے تصور کو عملی شکل دینے کے لئے متعدد موضوع دئے گئے تھے۔شرکت کرنے والے بچوں نے اپنے خوبصورت خیالات اور فن کا مظاہرہ کیا۔مقابلے میں 66بچوں اور 66طلاب نے شرکت کی۔مقابلے کا اختتام فاتح میںتقسیم کاری اور شرکاء میں حوصلہ افزائی انعامات کے ساتھ کیا گیا ۔اساتذہ اور طلاب نے فوج کی جانب سے ایسا پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔