پتنی ٹاپ//ممبر اسمبلی رام بن نیلم کمار لنگہے نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور بلڈ ٹرانسفیوژن محکمہ کے اشتراک سے سنت نرانکاری مشن کی جانب سے منعقد کئے گئے خون کے عطیہ کے ایک کیمپ کا افتتاح کیا۔ ممبر اسمبلی نے اس موقعہ پر سنت نرانکاری مشن کی جانب سے 103یونٹ خون کا عطیہ کرنے پر مشن کی سراہنا کی اور کہا کہ اس نیک کام سے انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔اُنہوں نے ایس این ایم کی جانب سے یہ کیمپ منعقد کرنے پر سراہنا کی۔اُنہوں نے کہا کہ 1986سے ایس این ایم نے اب تک سنت نرانکاری مشن کے تیسرے سنت بابا گوربچن سنگھ کی یاد میں مُلک بھر میں 5,544 خون کے عطیہ کے کیمپ منعقد کئے ہیں جس میں 9لاکھ سے زائد خون کے یونٹ عطیہ کئے گئے ہیں۔اس موقعہ پر موجود دیگران میں پنجاب کے ریٹائرڈ کمشنر نرانجن سنگھ،تحصیلدار بٹوت سری ناتھ سُمن، ایس این ایم کے زونل انچارج اودھمپور وچتر پال سنگھ، ایس این ایم کے جموں کے زونل انچارج اجیت سنگھ و غیرہ بھی شامل تھے