جموں؍؍جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک انڈر ٹیکنگس کمیٹی کی میٹنگ ایم ایل اے ست پال شرما کی قیادت میں دیگرارکان قانون سازیہ غلام محمد سروڑی ، عبدالمجید لارمی ، محمد خلیل بندھ اور وکرم رندھا واکے ہمراہ گولف کورس سدھراکادورہ کیا۔اس دوران کمیٹی نے بدرالجمال بٹ جنرل منیجر (مکنینکل ) جموں وکشمیرکیبل کارکارپوریشن لمیٹیڈ کی خدمات کوسراہااوراس کی عزت افزائی کی۔ جمالی 31مارچ کوسبکدوش ہورہے ہیں ۔کمیٹی کے ممبران نے کیبل کارپورکارپویشن کی کارکردگی کوبلندیوں پرپہنچانے کیلئے جمالی کی خدمات کااعتراف کیا اوربالخصوص ان کی کاوشوں سے روپ وے پروجیکٹ جموں پایہ تکمیل کے قریب جوبہت جلد شروع ہوجائے گا۔ممبران نے جمالی کی سبکدوشی کے بعدخوشحال زندگی کی تمناکی۔اس موقعہ پر منیجنگ ڈائریکٹرجے کے ایس سی سی سی شمیم احمدوانی، سپیشل سیکریٹری اسمبلی آرایل شرما، ایڈیشنل سیکریٹری ٹورازم گلزاراحمد، سیکریٹری جموں توی گولف کورس ،مانوگپتاودیگراہلکاران بھی موجودتھے۔