پاک فوج نے لاپتہ پونچھ کے شہری کو بھارتی حکام کے حوالے کیا

 
پونچھ/پونچھ کے قصبہ گاؤں کا ایک ادھیڑ عمر شخص، جو دسمبر 2020سے لاپتہ تھا، پاکستانی فوج نے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
 
ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ حال ہی میں پاکستانی فوج نے ہندوستانی فریق کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف پونچھ سے ایک شخص اس طرف آ گیا ہے۔
 
حکام نے بتایا "دونوں فریقوں کے درمیان باضابطہ معلومات اور مواصلات کے تبادلے کے بعد، پاکستانی فوج نے جمعرات کو چکاندا باغ سے مذکورہ شخص کو واپس بھیج دیاــ‘‘۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص کو بھارتی حکام نے بھارتی فوج، پولیس اور مجسٹریٹ کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کے ذریعے موصول کیا۔
 
ایک اہلکار نے بتایا، ـ’’اسے پولیس کیمپ میں لے جایا گیا ہے جہاں قانونی کارروائیاں جاری ہیں‘‘۔ 
 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ شخص دسمبر 2020سے لاپتہ تھا اور لاپتہ ہونے کی رپورٹ مقامی تھانے میں بھی درج ہے۔