کراچیپاکستان اور بھارت کے درمیان قانونی نوٹس کے بعد پید ا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں اہم ترین ملاقات پیر کو دبئی میں ہورہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر نے جنگ کو بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام نے ملاقات کے لئے دبئی آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔توقع ہے کہ اس ملاقات میں پاکستان کی نمائندگی چیئر مین شہریار خان، چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کریں گے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن شرکت نہیں کریں گے۔