Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

پاکستان کے 300سے 400 شدت پسند درندازی کی فراق میں: نرونے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 15, 2022 4:59 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
نئی دہلی// آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے نے سنیچر کو پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سرحد پار تربیتی کیمپوں میں تقریباً 300سے400 درانداز جموں ۔کشمیر میں دراندازی کرنے کے موقع کے انتظار میں ہیں۔
 
جنرل نرونے نے یہاں کریپا پریڈ گراونڈ میں آرمی ڈے کے موقع پر کہاکہ سرحد پار تربیتی کیمپوں میں تقریباً 300-400دہشت گرد جموں۔کشمیر میں دراندازی کرنے کے موقع کا انتظار کررہے ہیں لیکن کنٹرول لائن پر فوجی مہمات اور فوج کے مضبوط ’انسداد دراندازی گرڈ‘ نے کئی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ 
 
انہوں نے کہاکہ ڈرون کے ذریعہ ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لئے بھی سرحد پار سے کوشش کی جارہی ہے۔
 
انہوں نے کہاکہ ہندستان فوج سرحدوں پر حالات کو یکطرفہ بدلنے کی کوششوں کی اجازت نہیں دے گی اور ملک کا تحمل فطری قوت سے پیدا ہوا ہے اور اسے معمولی نہیں سمجھنا چاہئے۔
 
انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال ہمارے لئے بہت چیلنجنگ رہا۔ آپ ہماری شمالی سرحدوں پر چین کے ساتھ ہوئے واقعات سے واقف ہیں۔ صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے حال ہی میں 14ویں سینئر آرمی کمانڈر سطح کی بات چیت ہوئی۔
 
انہوں نے کہاکہ مختلف سطحوں پر مشترکہ کوششوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے، یہ اپنے آپ میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔ موجودہ صورتحال کو باہمی اور مساوی سلامتی کے اصول کی بنیاد پر حل کرنے کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔
 
جنرل نرونے نے کہاکہ گزشتہ دو برسوں میں جموں۔کشمیر کے اندرونی حصوں میں زمینی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ سرحد پار سے حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم ترقی کے عمل کو روکنے کی کوشش کررہی ہے۔
 
غیرمقامی لوگوں اور غریب مزدوروں کو نشانہ بنانا اس سازش کا حصہ ہے لیکن سلامتی دستوں کی مسلسل کوششوں سے تشدد کے واقعات میں کافی کمی آئی ہے۔
 
آرمی چیف نے آرمی ڈے پریڈ میں بہادری کے انعامات دیئے۔
 
فیلڈمارشل کے ایم کریپا کے ہندستانی فوج کے پہلے ہندستانی کمانڈر انچیف کے طورپر رعہدہ سنبھالنے کی یاد میں آرمی ڈے منایا جاتا ہے۔ ہندستانی فوج تمام کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں یہ دن منا رہی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

صفحہ اول

جموں و کشمیر میں 14سے 18سال کی عمر کے بچے10فیصد سکولوں سے باہر پرائمری اور سیکنڈری سطح پر 28فیصد سے زیادہ بچے ہر سال تعلیم چھوڑرہے ہیں

July 4, 2025
صفحہ اول

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش تیسرے دن میں داخل

July 4, 2025
صفحہ اول

یاترا کے پہلے 2 دن ۔ 20,000سے زیادہ یاتریوں کے درشن:ایل جی

July 4, 2025
تازہ ترینکشمیر

پی ڈی پی رہنما پرہ کے خلاف ”ایم سی سی“ کی خلاف ورزی کا مقدمہ مسترد

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?