گاندربل //گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل کے طلاب کا آئی سی سی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جیت درج کرنے پر پٹاخے سر کنے ،پاکستان کے حق میںنعرے بلند کرنے اور فورسز پر پتھراؤ کرنے کی پاداش میں درجنوں طالب علموں سمیت 30 افراد کو گرفتار کیا جن میں سے گیارہ طالب علموں کے خلاف کیس زیر نمبر 117/2017 درج کرلیا گیا ہے۔منگل کو پولیس تھانہ گاندربل کے باہر پولیس نے گرفتار کئے گئے افراد کی رہائی کی مانگ کررہے رشتہ داروں پر ہلکا سا لاٹھی چارج کرتے ہوئے ان کووہاں سے نکلنے جانے پر مجبور کردیا۔واضح رہے کہ سوموار کو ڈگری کالج گاندربل میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبہ و طالبات نے جلوس نکال کر قمریہ چوک دودھرہامہ میں پٹاخے سر کتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پولیس نے طلاب کومنتشر کرنے کی کوشش کی جس کے جواب میں طالب علموں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے لاٹھی چارج اور ٹیئر گیس شیلنگ کرکے انہیں تتر بتر کردیا اور کالج میں گھس کر درجنوں طلاب کو گرفتار کر لیا ۔